ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک انتخا بات: آ ئی پی ایل کے طرز پر سیاستدانوں کی نیلامی والی آئی پولیٹکل لیگ کے طرح ہو گی: یشونت

کرناٹک انتخا بات: آ ئی پی ایل کے طرز پر سیاستدانوں کی نیلامی والی آئی پولیٹکل لیگ کے طرح ہو گی: یشونت

Fri, 18 May 2018 23:12:05    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے طنز کیا کہ کرناٹک کے گورنر کے ریاست میں حکومت بنانے کے لئے بی جے پی کو مدعو کرنے سے ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ جس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کرکٹروں کی نیلامی کی طرح ممبران اسمبلی کی ’انڈین پولیٹکل لیگ‘کے تحت نیلامی کی جائے گی اور جم کر سودے با زی اور خرید و فر وخت ہوگی۔ سنہا نے گورنر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیااور الزام لگایا کہ اس غیر آئینی قدم سے ’جمہوریت کا قتل‘ ہوا ہے۔ سابق مرکزی وزیر حکومت تشکیل کے لیے بی جے پی کو مدعو کرنے سے متعلق گورنر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے والے کانگریس اور جنتا دل (ایس) سے بھی متاثر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی سیاسی نظام کی کمزوری ہے کہ اس طرح کے معاملات میں وہ انصاف دینے میں ناکام رہے۔اس سے قبل دن میں سنہا نے ٹویٹ کیا کہ کرناٹک کے واقعات 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد دہلی میں ہونے والی سرگرمیوں کا رہرسل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے پاس اکثریت ثابت کے لئے آٹھ ممبر اسمبلی کم ہیں، اب وہ (اکثریت ثابت کرنے کے لئے) ضروری تعداد کہاں سے حاصل کرے گی؟ سنہا نے کہا کہ گورنر نے ٹھیک اس کے برعکس کیا جو ان سے آئین کے تحت کئے جانے کی امید تھی۔ کرکٹ میں آئی پی ایل کی طرح ہی گورنر کے فیصلے سے انڈین پولیٹکل لیگ بن گئی ہے جہاں اراکین اسمبلی کی نیلامی کی جائے گی، یہ جمہوریت کا قتل ہے۔گورنر پر نشان لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر گورنر پارٹیوں کے سپاہیوں کے طور پر کام کرنا شروع کر دیں گے تو جمہوریت کام نہیں کرے گی ا ورپھر ہم ا س کو آ مریت سے تعبیر کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے جمعرات کو کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ سپریم کورٹ کے حلف برداری پر روک لگانے سے انکار کرنے کے کچھ گھنٹوں بعدید ی یورپا نے حلف لیاتھا۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 104 سیٹوں پر جیت حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ کانگریس نے 78 سیٹوں پر اور جنتا دل (ایس) نے 37 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ گورنر نے اکثریت ثابت کرنے کے لئے بی جے پی کو 15 دن کا وقت دیا ہے۔ 


Share: